شرعی علوم کی بنیادی تعلیم کے لیے منصہ سنا کا شمار ورچوئل ادارے میں ہوتا ہے جس کا مقصد شرعی ایسے افراد کے لیے آسان بنانا ہے جن کے لیے اس تک پہونچنا عربی نہ جاننے یا اسلام میں نئے داخل ہونے یا پرمشقت جگہوں پر رہنے یا ان کی روز مرہ کی بھیڑ بھاڑ مشغولیات علم نافع کے راستے میں چیلنج بن کر کھڑی ہوں یا جن کے یہاں کے مواد نئے تعلیمی اسالیب سے خالی ہوں اور اس کی وجہ سے شرعی علوم کا سیکھنا ان کے لیے مشکل ہو، باوجود اس کے ان کے اندر تعلیمی میدان میں نئی ٹیکنالوجی سے استفادے کا شوق، ارادہ اور جذبہ ہے.
تربیتی لیکچرس کے علاوہ یہ پلیٹ فارم شرعی علوم کے تعلق سے خصوصی کورس پیش کرتا ہے، اسی طرح طلبہ کے لیے تعلیمی مواد پیش کرتا ہے، پلیٹ فارم نئے مسلمانوں پر توجہ دیتا ہے ان کی شمولیت اور ان کے نزدیک صحیح دین اور اس کے اصولوں کی مضبوطی کی کوشش کرتا ہے، اس پر مزید اسلامی شعار اور عبادات کی بنیادوں کی تعلیم اور ان کے دلوں میں صحیح عقیدے کی تقویت کی کوشش کرتا ہے.